728 x 90

کراچی–روہڑی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کا سنگِ بنیاد جنوری میں رکھا جائے گا، حنیف عباسی

کراچی–روہڑی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کا سنگِ بنیاد جنوری میں رکھا جائے گا، حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی روہڑی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب اگلے سال جنوری میں ہوگی۔ راولپنڈی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روہڑی پشاور سیکشن سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے تیار کیا جائے گا جب کہ نوکنڈی روہڑی سیکشن

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی روہڑی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب اگلے سال جنوری میں ہوگی۔

راولپنڈی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روہڑی پشاور سیکشن سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے تیار کیا جائے گا جب کہ نوکنڈی روہڑی سیکشن کے لیے ٹینڈر اگلے ماہ شروع ہونے والا ہے۔

پاکستان ریلوے میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے حنیف عباسی نے کہا کہ سیٹ اور مال برداربکنگ اب آن لائن دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان ریلوے اپنے ہسپتالوں، سکولوں اور مسافر ومال گاڑیوں کے آپریشنز کو آوٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos