خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
جھنگ

کرسمس کے موقع پر ضلع بھر کے 49 مستحق مسیحی خاندانوں میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 35 ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے فلاحی اقدام۔اس حوالے سے ضلع بھر…

کرسمس کے موقع پر ضلع بھر کے 49 مستحق مسیحی خاندانوں میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 35 ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے فلاحی اقدام۔اس حوالے سے ضلع بھر کے 49 مستحق مسیحی خاندانوں میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 35 ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔چیکس کی تقسیم کی تقریب ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مستحق خاندانوں میں خود چیکس تقسیم کیے اور کرسمس کی خوشیوں پر انہیں مبارکباد دی۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب تمام اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور خوشیوں میں شراکت کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی معاشی معاونت کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی خوشیوں میں شمولیت کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔مسیحی برادری کے نمائندوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔مسیحی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور باہمی ہم آہنگی و بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں