728 x 90

کریپٹو سفارت کاری: واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع

کریپٹو سفارت کاری: واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع

واشنگٹن میں پاکستان کی کریپٹو سفارت کاری نے غیر متوقع طور پر عالمی توجہ حاصل کر لی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کے حالیہ کریپٹو اقدامات نے نہ صرف امریکی دارالحکومت میں ملک کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔ فیلڈ مارشل سید

واشنگٹن میں پاکستان کی کریپٹو سفارت کاری نے غیر متوقع طور پر عالمی توجہ حاصل کر لی ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کے حالیہ کریپٹو اقدامات نے نہ صرف امریکی دارالحکومت میں ملک کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور بروقت اقدامات کو اس کامیابی کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کریپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ کے کاروباری اور سیاسی حلقوں میں اپنی جگہ بنائی ہے، جس سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات میں غیر معمولی بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔

ایشیائی امور پر نظر رکھنے والے معروف تجزیہ کار مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں ایک “غیر متوقع بہتری” سامنے آئی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق، یہ تبدیلی بھارت کے لیے باعثِ تشویش ہے جو خطے میں اپنی بالادستی چاہتا ہے۔

اسی دوران، ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کریپٹو کونسل کے ساتھ ایک لیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کیے ہیں، جسے مستقبل کی شراکت داری کا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان کے کھربوں ڈالر مالیت کے قیمتی معدنی وسائل کی ٹوکنائزیشن کے منصوبے کو بھی عملی شکل دینے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب، نے واشنگٹن میں ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات میں پاکستان کی کریپٹو صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

ان مذاکرات کے دوران پاکستان کے منصوبوں کو نہ صرف امریکی مشیروں اور سرمایہ کاروں نے دلچسپی سے سنا بلکہ کئی نے کھلے عام تعریف بھی کی۔

ماہرین کے مطابق، پاکستان کے کریپٹو منصوبے اب واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش موقع کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ اس پیش رفت کو پاکستان کی معیشت میں سرمایہ کاری کے نئے باب اور عالمی سطح پر اس کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos