کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ یوم سیاہ منانے کامقصد
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
یوم سیاہ منانے کامقصد دنیاکویہ باورکراناہے کہ کشمیری بھارت کو اپنے بنیادی حقوق کاغاصب ملک سمجھتے ہیںاور اس کے پاس مقبوضہ علاقے میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
حکام نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی ایک وسیع لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے جس کے تحت اضافی چوکیاں قائم کرکے پو ری وادی میں شناخت کی بارہاجانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *