کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے تحصیل احمد پور سیال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں سے ملاقات اور دریا کے نشیبی علاقوں میں سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے تحصیل احمد پور سیال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں سے ملاقات اور دریا کے نشیبی علاقوں میں سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔اس موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ریسکیو کی 51،پاک فوج کی 22 اور ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پرائیوٹ 58 بڑی کشتیاں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔رات کے وقت دریا کے نشیبی علاقوں میں انتہائی مشکل حالات کے باوجود بھی ریسکیو ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوںنے کلینک آن وہیلز، فلڈ ریلیف کیمپس پر طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *