728 x 90

گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 2 ہزار 4 سو سے زائد انسپکشنز،1 مقدمہ درج،3 دوکانیں سیل،4افراد گرفتار

گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 2 ہزار 4 سو سے زائد انسپکشنز،1 مقدمہ درج،3 دوکانیں سیل،4افراد گرفتار

رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکینزم پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے

رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکینزم پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 2 ہزار 4 سو سے زائد انسپکشنز کی گئیں۔خلاف ورزی پر 1 مقدمہ درج کیا گیا، 3 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔گراں فروشی پر 2 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ پیرا فورس کی جانب سے مسلسل مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واضح کیا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چھٹی کے روز بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos