728 x 90

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں جرائم میں نمایاں کمی،جھنگ پولیس نے اعدادوشمار کردئیے

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں جرائم میں نمایاں کمی،جھنگ پولیس نے اعدادوشمار کردئیے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی مدبرانہ قیادت اور پولیس فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے نتیجے میں ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں واضح اور حوصلہ افزا کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 2025 اور رواں سال 2026 میں یکم جنوری سے لیکر 20 اپریل تک جرائم کے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی مدبرانہ قیادت اور پولیس فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے نتیجے میں ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں واضح اور حوصلہ افزا کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 2025 اور رواں سال 2026 میں یکم جنوری سے لیکر 20 اپریل تک جرائم کے تقابلی جائزے میں نمایاںں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ڈکیتی کی وارداتوں میں 60 فیصد جبکہ رابری کی وارداتوں میں 51 فیصد کمی واقع ہوئی، اسی طرح نقب زنی میں 54 فیصد ، قتل میں 61 فیصد کمی رپورٹ ہوئی، گینگ ریپ کی وارداتوں میں 40 فیصد جبکہ وہیکلز چوری کی وارداتوں میں 64 فیصد کمی واقع ہوئی، اسی طرح مویشی چوری کی وارداتوں میں 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنائی گئی جامع حکمتِ عملی کے مثبت اثرات نمایاں طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ڈی پی او ساجد حسین کی سربراہی میں جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن، مؤثر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، اور جدید پولیسنگ کے اصولوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنایا۔ اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں نے نہ صرف قانون کی عملداری کو مضبوط کیا بلکہ عوام کے اعتماد میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔
ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا ہے کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون کے بغیر پائیدار امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ہمارا مشن صرف جرائم کا خاتمہ نہیں بلکہ ایک محفوظ، پُرامن اور بااعتماد معاشرے کی تشکیل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ پولیس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھار رہی ہے تاکہ شہریوں کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دے کر پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ضلع جھنگ کو ایک مثالی پُرامن شہر بنایا جا سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos