پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے ماہ مارچ کے دوران مجموعی طور پر 25,287 کالز موصول کیں، جن میں سے 6,583 ایمرجنسی کالز تھیں۔ دیگر کالز میں غیر ضروری/غیر متعلقہ کالز 2,109، ڈسٹورٹڈ/نامکمل کالز 12,525، معلوماتی کالز 4,066، جبکہ غلط کالز کی تعداد نہایت کم رہی۔ریسکیو 1122 نے تمام 6,583 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے ماہ مارچ کے دوران مجموعی طور پر 25,287 کالز موصول کیں، جن میں سے 6,583 ایمرجنسی کالز تھیں۔ دیگر کالز میں غیر ضروری/غیر متعلقہ کالز 2,109، ڈسٹورٹڈ/نامکمل کالز 12,525، معلوماتی کالز 4,066، جبکہ غلط کالز کی تعداد نہایت کم رہی۔
ریسکیو 1122 نے تمام 6,583 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کیا، جن میں 1,052 روڈ ٹریفک حادثات، 4,993 میڈیکل ایمرجنسیز، 24 آگ لگنے کے واقعات، 115 کرائم کیسز (تشدد و فائرنگ)، 166 اونچائی سے گرنے کے واقعات اور دیگر متفرق ایمرجنسیز شامل ہیں۔
ریسکیو کا اوسط یومیہ رسپانس 231 ایمرجنسیز رہا جبکہ شہری و دیہی علاقوں میں اوسط ریسپانس ٹائم 8.91 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔
مریضوں کے حوالے سے، مجموعی طور پر 6,800 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جن میں سے 3,955 کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، 2,728 کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 117 افراد جاں بحق ہوئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ:
“ریسکیو 1122 کا بنیادی مقصد انسانی جانوں کا تحفظ اور بروقت امداد کی فراہمی ہے۔ ہماری ٹیمیں دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایمرجنسی نمبر 1122 کا غیر ضروری استعمال ہرگز نہ کریں تاکہ حقیقی ایمرجنسی میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *