ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت ضلع جھنگ میں منشیات کے ناسور کے خلاف پولیس کی بھرپور اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران پولیس نے ضلع بھر میں مؤثر اور مربوط کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت ضلع جھنگ میں منشیات کے ناسور کے خلاف پولیس کی بھرپور اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران پولیس نے ضلع بھر میں مؤثر اور مربوط کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 48 کلوگرام سے زائد چرس، 382 لیٹر شراب اور 200 لیٹر لہن برآمد کی گئی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جھنگ پولیس معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے عملی میدان میں پوری قوت کے ساتھ متحرک ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، ساجد حسین نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ منشیات کےدھندے میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور قانون کی گرفت سے کوئی بھی نہیں بچ سکے گا۔ڈی پی او جھنگ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری، منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔ ایک محفوظ اور صحت مند معاشرہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔جھنگ پولیس کی یہ مربوط اور نتیجہ خیز کارروائیاں نہ صرف قانون کی بالادستی کا مظہر ہیں بلکہ اس عزم کی غمازی بھی کرتی ہیں کہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *