728 x 90

گزشتہ چار ماہ سے ضلع جھنگ کے تمام اے ای اوز کو ان کا جائز حق، یعنی انسپیکشن الاؤنس تاحال ادا نہیں کیا گیا۔ سید عدیل حیدر شاہ

گزشتہ چار ماہ سے ضلع جھنگ کے تمام اے ای اوز کو ان کا جائز حق، یعنی انسپیکشن الاؤنس تاحال ادا نہیں کیا گیا۔ سید عدیل حیدر شاہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ، اور متعلقہ اعلیٰ حکام کی توجہ ضلع جھنگ کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو درپیش شدید مالی اور انتظامی مشکلات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔گزشتہ چار ماہ سے ضلع جھنگ کے تمام اے ای اوز کو ان کا جائز حق، یعنی انسپیکشن الاؤنس تاحال ادا نہیں کیا گیا۔الاؤنس کی ادائیگی کے

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ، اور متعلقہ اعلیٰ حکام کی توجہ ضلع جھنگ کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو درپیش شدید مالی اور انتظامی مشکلات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔
گزشتہ چار ماہ سے ضلع جھنگ کے تمام اے ای اوز کو ان کا جائز حق، یعنی انسپیکشن الاؤنس تاحال ادا نہیں کیا گیا۔
الاؤنس کی ادائیگی کے لیے بارہا بل جمع کروانے کے باوجود، محکمہ کی جانب سے مختلف تاخیری حربے اور غیر واضح جوازات پیش کیے جا رہے ہیں۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ “یہ الاؤنس چھٹیوں کے دوران قابلِ ادائیگی نہیں”، کبھی “فلڈ ڈیوٹی میں مصروفیت” کا بہانہ بنا کر معاملہ مؤخر کر دیا جاتا ہے۔جبکہ اسکے متعلق محکمہ کا وضاحتی لیٹر بھی جاری ہو چکا ہے۔
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ دیگر اضلاع کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو یہ الاؤنس باقاعدگی سے ادا کیا جا رہا ہے، مگر ضلع جھنگ کےاے ای اوز کے ساتھ یہ غیر منصفانہ رویہ روا رکھا جا رہا ہے۔ اس طرزِ عمل نےاے ای اوز کو نہ صرف مالی مشکلات بلکہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار بنا دیا ہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ضلع جھنگ کےاے ای اوز ہر موقع پر اپنی خدمات انتہائی دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری سے انجام دیتے ہیں۔ چاہے وہ فلڈ ڈیوٹیز ہوں، بی آئی ایس پی کے پے آرڈرز کی تقسیم، راشن کی تقسیم، یا کسی بھی قسم کی ویریفیکیشن، اےای اوز نے ہمیشہ محنت اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دیے ہیں اور کبھی کسی ذمہ داری سے پہلوتہی نہیں برتی۔
تاہم اس کے باوجود ان کے جائز مالی حقوق کی مسلسل عدم ادائیگی ان کی حوصلہ شکنی اور استحصال کے مترادف ہے۔
مطالبات
ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ضلع جھنگ درج ذیل مطالبات پیش کرتی ہے:

  1. تمام زیر التواء انسپیکشن الاؤنس بلز فی الفور کلیئر کر کے اےای اوز کو ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
  2. مستقبل میں الاؤنس کی ادائیگی کو ٹائم فریم کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک تمام بل سائن شدہ اے ای اوز کو باعزت طریقے سے دیے جائیں۔
  3. بلوں کی ادائیگی میں تاخیر سے ہونے والی انکم ٹیکس کٹوتی کا بوجھ اے ای اوز پر ڈالنا ناانصافی ہے لہٰذا اس عمل کو روکا جائے۔
    اعلانِ لائحہ عمل
    ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ:
    جب تک تمام زیر التواء بلز اور الاؤنسز مکمل طور پر جاری نہیں کیے جاتے،
    ضلع جھنگ کے تمام اے ای اوز دفتر ڈاک اور محکمانہ میٹنگز کے بائیکاٹ کو جاری رکھیں گے۔
    اگر حکام بالا نے صورتحال کو نظرانداز کیا تو تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ضلع جھنگ اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے،جو کہ ان کے حقوق کی بحالی تک جاری رہے گا۔
    ہم امید کرتے ہیں کہ حکام بالا اس معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے انصاف، شفافیت اور بر وقت ادائیگی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری ایکشن لیں گے-

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos