728 x 90

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پورے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا:وزیراعظم

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پورے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔آج (منگل) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ230 ملین ڈالر کی چینی گرانٹ سے تعمیر ہونے والا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین کی جانب سے پاکستان

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔آج (منگل) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ230 ملین ڈالر کی چینی گرانٹ سے تعمیر ہونے والا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک تحفہ ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں قتل و غارت میں ملوث عناصر نہ صرف بلوچستان کے خلاف ہیں بلکہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں آئی ٹی کی برآمدات میں346 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ٹی کی برآمدات میں مزید اضافے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر بھی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت آئندہ دس سال کے لیے 20 ملین ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ بھی ایک خوش آئند قدم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت سمت میں جارہے ہیں جو معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس سال حج کے دوران پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔وزیراعظم نے ملک سے فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دینے پر افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos