728 x 90

گوتریز کا پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

گوتریز کا پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انکے ترجمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انکے ترجمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کی۔

سیکرٹری جنرل نے پنجاب میں دس لاکھ سے زائد افراد کو کامیابی سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر پاکستانی حکام کی تعریف بھی کی۔

ادھر ہنگامی امداد کے رابطہ کار ٹوم فلیچر نے امداد اور بحالی کی کوششوں کیلئے ریجنل ہیومینٹیرین پولینڈ فنڈ کی جانب سے چھ لاکھ ڈالر مختص کئے ہیں جبکہ امداد کے جامع منصوبے کے حوالے سے حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos