728 x 90

گیاری سیکٹر سانحہ کی 14ویں برسی آج منائی گئی

گیاری سیکٹر سانحہ کی 14ویں برسی آج منائی گئی

گیاری سیکٹر سانحہ کی چودھویں برسی آج منائی گئی۔ آج ہی کے دن سنہ 2012 میں سیاچن کے محاذ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب وطن کے دفاع پر مامور پاک فوج کے بڑی تعداد میں جوان برفانی تودے کی زد میں آ گئے تھے۔ اس افسوسناک حادثے میں پاک فوج

گیاری سیکٹر سانحہ کی چودھویں برسی آج منائی گئی۔

آج ہی کے دن سنہ 2012 میں سیاچن کے محاذ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب وطن کے دفاع پر مامور پاک فوج کے بڑی تعداد میں جوان برفانی تودے کی زد میں آ گئے تھے۔

اس افسوسناک حادثے میں پاک فوج کا بٹالین ہیڈکوارٹر مکمل طور پر برف تلے دب گیا تھا۔

بٹالین ہیڈکوارٹر میں موجود ایک سو انتیس بہادر جوانوں نے قوم کی عزت اور سا لمیت کیلئے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔

پوری قوم گیاری سیکٹر سانحہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔ گیاری کے شہدا کی عظیم قربانی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos