ہانگ کانگ کے ضلع تائی پو میں رہائشی عمارتوں میں لگنے والی آگ میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس
ہانگ کانگ کے ضلع تائی پو میں رہائشی عمارتوں میں لگنے والی آگ میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور سانحے سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس مشکل گھڑی میں چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *