خیبرپختونخوا پویس‘محکمہ انسداد دہشت گردی اور ایف سی نے آج ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہنگو کے علاقے زرگاری میں فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کوہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے ضلعی پولیس آفیسر محمد خالد اور ایس ایچ او نبی جان کارروائی کے دوران شدید زخمی ہوگئے جنہیں پشاور منتقل کر
خیبرپختونخوا پویس‘محکمہ انسداد دہشت گردی اور ایف سی نے آج ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہنگو کے علاقے زرگاری میں فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کوہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ہنگو کے ضلعی پولیس آفیسر محمد خالد اور ایس ایچ او نبی جان کارروائی کے دوران شدید زخمی ہوگئے جنہیں پشاور منتقل کر دیا گیاہے۔
صدر آصف علی زرداری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائی پر ان کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو ملک کے امن اور استحکام کو ہرگز نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا۔
ادھر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی پی او ہنگو محمد خالد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی دلیری اور قائدانہ کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کامیاب کارروائی پر ہنگو پولیس کی پوری ٹیم کوسراہا اور ان کے آپریشن کو دہشتگردی کے لئے بڑا دھچکا قرار دیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *