728 x 90

ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح معمول پر آگئی، ضلعی انتظامیہ کا الرٹ برقرار، 35 بوٹنگ پوائنٹس اور 18 فلڈ ریلیف کیمپس فعال،ترجمان ضلعی حکومت

ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح معمول پر آگئی، ضلعی انتظامیہ کا الرٹ برقرار، 35 بوٹنگ پوائنٹس اور 18 فلڈ ریلیف کیمپس فعال،ترجمان ضلعی حکومت

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح معمول پر آ چکی ہے اور چنیوٹ پل سے گزرنے والا تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ بھی ضلع جھنگ سے تقریباً گزر چکا ہے۔ پانی کی سطح میں کمی کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح معمول پر آ چکی ہے اور چنیوٹ پل سے گزرنے والا تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ بھی ضلع جھنگ سے تقریباً گزر چکا ہے۔ پانی کی سطح میں کمی کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو بدستور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائی بیٹ میں رہنے والے مکینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 کو دریا کے نشیبی علاقوں میں قائم 35 بوٹنگ پوائنٹس فی الحال برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں فوری امدادی کارروائیاں اور متاثرہ افراد کا بروقت انخلا ممکن بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کے نشیبی علاقوں میں قائم 18 فلڈ ریلیف کیمپس بھی بدستور فعال ہیں، جہاں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کا عملہ چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی ایمرجنسی مشینری مکمل طور پر متحرک ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos