پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردوں کا ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کے حاضر سروس
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردوں کا ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کے حاضر سروس اہلکار نہ صرف دھماکہ خیز مواد، دیسی ساختہ بم، مالی معاونت اور دیگر وسائل فراہم کر رہے ہیں بلکہ ان کی مدد سے عام شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے جڑانوالہ بس اسٹینڈ کے قریب بھارتی تربیت یافتہ اور سرپرست دہشت گرد عبدالمجید کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 2.5 کلو وزنی دیسی ساختہ بم، دو موبائل فونز اور ستر ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔ فوری تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مجید کے گھر سے ایک بھارتی ڈرون اور مزید دس لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔
احمد شریف چوہدری نے عبدالمجید کی سوشل میڈیا پر اپنے بھارتی سرپرستوں سے ہونے والی گفتگو بھی پیش کی، جس میں وہ بھارتی فوج کے میجر سندیپ ورما عرف سمیر، صوبیدار سکھویندر عرف سکندر، حوالدار امیت عرف عدیل امان اور ایک دیگر اہلکار سے رابطے میں تھا۔ ان روابط سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی دہشت گرد نیٹ ورک بلوچستان سے لے کر لاہور تک سرگرم ہے، اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کے احکامات بھارتی فوج کے اہلکار دے رہے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستانی عوام، سیکیورٹی اداروں، خفیہ ایجنسیوں اور مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ہر روز مشکلات کا جرات مندی سے سامنا کر رہی ہے، اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔
پہلگام واقعے سے متعلق سوال پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ سات دن گزرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد بے بنیاد الزامات کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *