728 x 90

یواے ای کے صدرایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

یواے ای کے صدرایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی  یو اے ای کے صدر کے ہمراہ ہے۔ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی  یو اے ای کے صدر کے ہمراہ ہے۔

دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

اسلام آباد آمد پر یواے ای کے صدر کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos