چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص ٹیکسٹائل، آلات جراحی، آئی ٹی خدمات اور
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص ٹیکسٹائل، آلات جراحی، آئی ٹی خدمات اور کھانے پینے کی مصنوعات کے شعبوں میں اپنی برآمدات بڑھانے کا خواہش مند ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات مضبوط ہیں اور آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی برادری ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *