جھنگ پریس کلب میں یومِ پاک فضائیہ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران یومِ پاک فضائیہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی لازوال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع
جھنگ پریس کلب میں یومِ پاک فضائیہ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران یومِ پاک فضائیہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی لازوال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر صحافی برادری نے پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاک فضائیہ کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تقریب میں قومی جذبے اور حب الوطنی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یومِ پاک فضائیہ کی تقریب قومی جوش و جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *