728 x 90

آندھی سے حادثات، سائن بورڈ اور دیوار گرنے سے دو افراد زخمی

آندھی سے حادثات، سائن بورڈ اور دیوار گرنے سے دو افراد زخمی

جھنگ اور شورکوٹ میں آنے والی شدید آندھی کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جھنگ سٹی کے ہتھیواں موڑ پر تیز آندھی کے باعث ایک سائن بورڈ موٹر سائیکل سوار پر آ گرا جس کے نتیجے میں رشید چوک جھنگ سٹی کا رہائشی 45 سالہ

جھنگ اور شورکوٹ میں آنے والی شدید آندھی کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جھنگ سٹی کے ہتھیواں موڑ پر تیز آندھی کے باعث ایک سائن بورڈ موٹر سائیکل سوار پر آ گرا جس کے نتیجے میں رشید چوک جھنگ سٹی کا رہائشی 45 سالہ صفدر شدید زخمی ہوگیا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب شورکوٹ کے اڈہ شاہل دین نیاز پمپ کے قریب آندھی اور خستہ حال دیوار گرنے سے 17 سالہ قمر عباس زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا۔


Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos