خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیسجھنگ: رشوت دینے پر 5 افراد پر خلاف مقدمات درج ، رشوت دینے اور لینے والے دونوں قانون کی گرفت میں ہوں گے، ڈی پی او
بین الاقوامی

پاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال

پاکستان اور آسٹریا نے مشرق وسطی کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ تبادلہ خیال نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس…

پاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال

پاکستان اور آسٹریا نے مشرق وسطی کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ تبادلہ خیال نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آسٹریا کی یورپی و بین الاقوامی امور کی وزیر بیئٹے مائنل رائیزنگر کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔

فریقین نے پاکستان آسٹریا دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعلقات، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے تمام فریقوں کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آسٹریا کی وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں