خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ابتدائی طبی امداد کے عالمی ویک کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

ابتدائی طبی امداد کے عالمی ویک کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ نے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے حوالے سے جھنگ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر…

ابتدائی طبی امداد کے عالمی ویک کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

ابتدائی طبی امداد کے عالمی ویک کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ نے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے حوالے سے جھنگ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی سربراہی میں آگاہی ورکشاپ کا انقعاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ ورکشاپ میں ریسکیورز، ریسکیو ولنٹیئر ز اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ ریسکیو 1122 ضلع جھنگ نے رواں سال 2024 میں ہزاروں لوگوں کو ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے کے اصولوں بارے تربیت دی گئی نیز ان میں معزور افراد بھی شامل ہیں اور یہ تربیت یافتہ لوگ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں اپنا مثبت کردار ادا کر کے لوگوں کی جانیں بچا سکتے ہیں۔ ریسکیو 1122ضلع جھنگ نے رواں سال 2024 میں مختلف ایمر جنسیز کی صورت میں اب تک 32555 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کی سہولت دے کر جان بچائی۔ ورکشاپ کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کی اور اس دن کی مناسبت سے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں موجود ہر شخص کو چاہیے کہ وہ فرسٹ ایڈ کی تربیت ضرور حاصل کرے تاکہ کسی بھی جگہ پر کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں متاثرین کو بروقت طبی امداد دے کر انسانی جانوں کو محفوظ کیا جاسکے۔ تربیت یافتہ فرسٹ ایڈرزکسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں متاثرین کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر ایمر جنسی آفیسر طاہر عباس نے کہا کہ معاشرہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر فرد کو ریسکیو 1122 سے ایمر جنسی فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دلوائے تا کہ باقاعدہ تربیت یافتہ امداد کے پہنچنے سے قبل کسی بھی حادثہ یا سانحہ میں مقامی آبادی میں موجود ابتدائی طبی امداد کے تربیت یافتہ لوگ اپنی ذمہ داری کو ادا کریں اور حادثہ کی شدت میں کمی لا سکیں ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کی تمام تر ذمہ داری ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز میڈم اصغری پروین اور اقبال الحسن نے بھرپور طریقے سے ادا کی اور انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ حاصل کر کے ہم محفوظ معاشرہ کے قیام کو عمل میں لاسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے مختلف اداروں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں