خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
معیشت

احسن اقبال کی رشکئی اکنامک زون کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں چائنہ سنچری سٹیل ملز کے آپریشنز میں رکاوٹ بننے والے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چائنہ…

احسن اقبال کی رشکئی اکنامک زون کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں چائنہ سنچری سٹیل ملز کے آپریشنز میں رکاوٹ بننے والے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چائنہ سنچری سٹیل ملز پرائیوٹ لمیٹڈ کے حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ،پاور ڈویژن اورایف بی آرکویہ رکاوٹیں دورکرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ہدایت کی کہ وہ کمپنی کوزمین کی قیمتوں کی جلد از جلد تصدیق کرے۔

وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخوں پرخدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ تقسیم کا معقول منافع برقرار رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ زون کوانہی نرخوں پر

بجلی ملے جن نرخوں پر عام صارفین کو فراہم کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے ایف بی آر کو بھی ہدایت کی کہ فاٹا اور پاٹا میں بجلی کی کھپت کا درست اندازہ لگانے کیلئے سروے کرایا جائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں