الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ آئندہ سال سات فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے…

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ آئندہ سال سات فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اسلام آباد میں کیس کی سماعت کی۔
یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے آئندہ سال جنوری یا فروری میں انتخابات کرانے کی درخواست پر غور کے بعد کیا گیا، کیونکہ فروری میں موسم کی صورتِ حال بہتر ہو جاتی ہے۔


