خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

احمد پور سیال پولیس مقابلہ 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

آج صبح تھانہ احمدپور سیال کی حدود میں پولیس ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بائی پاس کے قریب چیکنگ کے دوران…

احمد پور سیال پولیس مقابلہ 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

آج صبح تھانہ احمدپور سیال کی حدود میں پولیس ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بائی پاس کے قریب چیکنگ کے دوران تین مشکوک افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو کر جوار کی فصل میں چھپ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت جاوید ولد عمر دراز، قوم جنجیانہ، سکنہ پیر عبد الرحمن کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے موثر گشت اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں