اساتذہ طالبعلموں کی قابلیت اور استعداد کار بڑھانے کےلئے ان پر بھر پور توجہ مرکوز کریں۔ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دو سکولوں کے اساتذہ، طلباء سے میٹنگ کی جس میں سکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دو سکولوں کے اساتذہ، طلباء سے میٹنگ کی جس میں سکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے دریافت کیا اور ضروری امور بارے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ طالبعلموں کی قابلیت اور استعداد کار بڑھانے کےلئے ان پر بھر پور توجہ مرکوز کریں۔ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رکھنے کےلئے تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایجوکیشن افسران سکولوں کا دورہ کرکے تدریسی و دیگر امور کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور اس حوالہ سے سکولوں میں سہولیات کے حوالہ سے جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے طلباءوطالبات کی جانب سے بنائے گئے ماڈلز کوسراہااور کہا کہ ایسے قابل اور ہونہار طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں


