اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹروں سمیت سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی و دیگر انتظامی…

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹروں سمیت سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی و دیگر انتظامی امورکومزید بہتر بنانے بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور ہیلتھ سروسز کا معائنہ کیا، مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ ڈاکٹرز و سٹاف طبی سہولیات سمیت اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ہسپتال کی کارکردگی اور سروسز کو مزید بہتر بنانے کےلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ عوام کوان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔اس حوالہ سے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجے کی تمام تر کوششیں کریں۔


