728 x 90

امریکہ،ایران تنازع، فیلڈ مارشل عاصم منیر مرکزی امن ثالث کے طور پر سامنے آئے

امریکہ،ایران تنازع، فیلڈ مارشل عاصم منیر مرکزی امن ثالث کے طور پر سامنے آئے

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکہ ۔ایران تنازع میں ایک مرکزی امن ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ برطانوی اخبار ‘دی گارڈین’ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکہ ۔ایران تنازع میں ایک مرکزی امن ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

برطانوی اخبار ‘دی گارڈین’ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقات کی اور امریکہ اور ایران کے درمیان معطل مذاکرات کو بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔

دی گارڈین کے مطابق پاکستان ایک غیر متوقع سفارتی رابطہ کار کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے براہِ راست روابط، ٹیلیفون پر بات چیت اور ثالثی کے ذریعے دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان اعتماد سازی میں مدد کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیسرے فریق کے طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نگرانی میں مذاکرات اور وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا سفارتی دورہ پاکستان کی مربوط حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos