سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں امریکہ پاکستان بزنس الائنس پاکستان شاخ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں پاک
سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں امریکہ پاکستان بزنس الائنس پاکستان شاخ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں پاک امریکہ تعلقات میں گرم جوشی آئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات، کان کنی، نایاب دھاتوں، ٹیکنالوجی، توانائی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی اور وسطی ایشیا مشرق وسطیٰ اور چین کو ملانے والے قدرتی پل کا کام کرتا ہے اور یہاں علاقائی اور عالمی تجارت کے بے پناہ مواقع ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *