خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

انسدادِ سموگ ایکشن میں تیزی لائی جائے، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے ہدایات جاری

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر انسدادِ سموگ ایکشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اس موقع پر ڈی پی او…

انسدادِ سموگ ایکشن میں تیزی لائی جائے، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے ہدایات جاری

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر انسدادِ سموگ ایکشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ سموگ ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے جو نہ صرف صحت بلکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ ماحول کی خوشگواری اور سموگ کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈی پی او نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے اور اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس فیلڈ میں موجود ٹیموں کے ساتھ ساتھ تمام یونٹس کو متحرک کر رہی ہے تاکہ سموگ کے اسباب پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے خاص طور پر ڈی ایس پی ٹریفک کو ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جو دھواں چھوڑ کر فضا کو آلودہ کرتی ہیں۔ڈی پی او نے ہدایت دی ہے کہ شہریوں میں سموگ سے بچاؤ اور آلودگی سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے،ڈی پی او نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اور قانون پر عمل کرتے ہوئے آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ “شہر کو صاف ستھرا اور سموگ سے پاک رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پولیس اس مہم میں اپنی پوری کوشش کررہی ہے جس میں عوامی تعاون ناگزیر ہے.

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں