وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں “اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کے تحت منتخب افراد میں لیز ڈیڈز کی تقسیم کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ممبرز صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر قریشی اور عابدہ بشیرسمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں “اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کے تحت منتخب افراد میں لیز ڈیڈز کی تقسیم کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ممبرز صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر قریشی اور عابدہ بشیرسمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ اور صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ سکیم کے تحت 12,717 درخواستوں میں سے شفاف عمل کے بعد 742 افراد کا حتمی انتخاب کیا گیا، آئندہ ہفتے تمام اسسٹنٹ کمشنرز منتخب کاشتکاروں کو اراضی کا قبضہ تحویل میں لے کر دیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت 100 روپے سالانہ پر 5 ایکڑ اراضی لیز کی جا رہی ہے، کاشتکاروں کو زمین آباد کرنے کے لیے 50 ہزار روپے فی ایکڑ ترقیاتی گرانٹ بھی دی جائے گی، حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کاشتکاروں کو تمام ممکنہ زرعی تعاون فراہم کرے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *