728 x 90

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر نے مذاکرات کو آگے بڑھانے، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر نے مذاکرات کو آگے بڑھانے، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی اور علاقائی شراکت داروں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کو آگے بڑھانے کے مشترکہ مقصد کے ساتھ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos