خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
معیشت

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور چین کے ساتھ مختلف معاہدوں کی بدولت معیشت میں استحکام

ملکی معیشت کی بحالی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ایس آئی ایف سی کے قیام کا بنیادی مقصد اور اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسی سلسلے میں سی پیک سمیت…

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور چین کے ساتھ مختلف معاہدوں کی بدولت معیشت میں استحکام

ملکی معیشت کی بحالی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ایس آئی ایف سی کے قیام کا بنیادی مقصد اور اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اسی سلسلے میں سی پیک سمیت چین کے ساتھ متعدد معاہدات اور مفاہمتی یادداشتیں پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہو ئے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حال ہی میں پاکستان نے شنگھا ئی تعاون تنظیم( ایس سی او ) کے سربراہی سمٹ کی میزبانی کی جس میں شرکت کےلیے دیگر ممالک کے سربراہان اور مندوبین کے ساتھ ساتھ چین کے وزیراعظم نےبھی پاکستان کا دورہ کیا۔

ایس سی او ایک مستقل بین الحکومتی بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا مقصد کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کرنا، امن و سلامتی کو فروغ دینا، اور نئے اقتصادی بین الاقوامی نظام کو فروغ دینا ہے۔

چین کے وزیر اعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین کلیدی معاہدوں کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا جن میں ML-1 ریلوے پراجیکٹ کے لیے 6.8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہےجس کو تین مرحلوں میں مکمل کیا جا ئے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ سکھر سے حیدرآباد تک 400 بلین ڈالر کے موٹر وے پروجیکٹ اور قراقرم ہائی وے پر 1 بلین ڈالر کا روڈ پروجیکٹ بھی شامل ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان غذائی تحفظ ، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی کے تبادلے کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ، جس کا معاہدہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان طے پایا۔

پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم نے سی پیک کے تحت 200 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح بھی کر دیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے باعث اور حکومتی اقدامات کی بدولت ایس سی او سربراہی سمٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقاد سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بحال ہوا ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو ئی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں