خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع میں وسعت آئی ہے۔ پاکستان نے آف گرڈ سولر کیپیسٹی 12 گیگاواٹ کے ساتھ تیزی سے ابھرتی عالمی سولر مارکیٹس میں اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔ نیٹ میٹرڈ سولر کیپیسٹی میں 6 گیگاواٹ سے زائد اضافہ
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع میں وسعت آئی ہے۔
پاکستان نے آف گرڈ سولر کیپیسٹی 12 گیگاواٹ کے ساتھ تیزی سے ابھرتی عالمی سولر مارکیٹس میں اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔
نیٹ میٹرڈ سولر کیپیسٹی میں 6 گیگاواٹ سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو قابل تجدید توانائی کے ہدف کی جانب ایک اہم کامیابی ہے۔
گزشتہ مالی سال میں بجلی کی پیداوار کا 53 فیصد قابل تجدید توانائی سے حاصل ہونا تاریخی سنگ میل ہے۔
وزیرِاعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومیانہ خورشید عالم کے مطابق پاکستان 2030 تک بجلی میں 60 فیصد قابل تجدید توانائی کے ہدف کو برقرار رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مربوط کوششوں سے پاکستان کا توانائی شعبہ ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق ترقی کی جانب گامزن ہے، جو ملکی معیشت کو مستحکم بنیادیں فراہم کر رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *