وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف” کے تحت شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا باقاعدہ سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام کو سرکاری دفاتر میں درپیش مشکلات کے خاتمہ، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور ریونیو معاملات میں مکمل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف” کے تحت شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا باقاعدہ سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام کو سرکاری دفاتر میں درپیش مشکلات کے خاتمہ، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور ریونیو معاملات میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے پہلے روز ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی خود سماعت کی اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سائلین کو عزت، سہولت اور بروقت انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور مسائل کے حل میں پیشرفت سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ فردِ ملکیت، انتقالات، تقسیم اراضی، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر ریونیو معاملات کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر نمٹانا حکومت کی واضح پالیسی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ زیر التواءدرخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور ہر کیس کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد تمام متعلقہ محکموں کو ایک چھت تلے لا کر شہریوں کو دربدر ہونے سے بچانا ہے، تاکہ انہیں ایک ہی مقام پر مکمل رہنمائی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوںنے مزید کہا کہ ضلع جھنگ سمیت دیگر تحصیلوں میں کھلی کچہریوں اور عوامی خدمت سروسز کے انعقاد کا مقصد گڈ گورننس کو فروغ دینا اور عوام کو ان کی دہلیز پر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ شفافیت، احتساب اور موثر نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بناتے ہوئے عوامی اعتماد کو بحال اور مستحکم بنائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *