خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
جھنگ

جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 16 ملزمان گرفتار

“نشہ مکاؤ، زندگی بچاؤ” مہم کے تحت جھنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ڈی پی…

جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 16 ملزمان گرفتار

“نشہ مکاؤ، زندگی بچاؤ” مہم کے تحت جھنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر جاری اس مہم میں بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس کے نتیجے میں 16 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 21 کلو گرام سے زائد چرس اور 60 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں فرحان، شگفتہ، شان، ناصر، عرفان، جابر سلطان، پٹھانی بی بی، تسلیم عباس، عمر دراز، غلام اکبر، فیصل، عثمان، واجد، محسن، آصف اور طاہر شامل ہیں۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا ہے کہ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جس کے خاتمے کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بطور ذمہ دار شہری منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں