جھنگ میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب 441 کاشتکاروں کو سبسڈائزڈ گرین ٹریکٹرز کی فراہمی، 41 کسانوں میں چابیاں تقسیم
جھنگ: حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسی اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع جھنگ میں کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری فراہم کرنے کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس…

جھنگ: حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسی اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع جھنگ میں کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری فراہم کرنے کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے کے دوران قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب 441 کاشتکاروں کو سبسڈائزڈ گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایک تقریب میں 41 کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن، سابق اراکین صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ، فیصل حیات جبوآنہ اور سلطان سکندر بھروانہ نے خصوصی شرکت کی اور کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے، کاشتکاروں کے اخراجات میں کمی اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ سبسڈائزڈ گرین ٹریکٹرز کی فراہمی اسی کسان دوست پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری تک رسائی فراہم کرکے ان کی معاشی حالت بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید مشینری کے استعمال سے زمین کی بروقت تیاری، فصلوں کی بہتر دیکھ بھال اور زرعی امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا ہوگی۔ زراعت ملکی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے بغیر زرعی ترقی ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات پر شفاف انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔


