اٹھارہ ہزاری میں زمینی تنازعے پر شہری پر مبینہ حملہ، پولیس نے چار مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے
جھنگ: تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں زمینی تنازعے پر ایک شہری پر حملے کے واقعے میں ڈی پی او ساجد حسین کے نوٹس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار مرکزی ملزمان کو…

جھنگ: تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں زمینی تنازعے پر ایک شہری پر حملے کے واقعے میں ڈی پی او ساجد حسین کے نوٹس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین نے متعلقہ پولیس کو فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی، جس پر اٹھارہ ہزاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار مرکزی ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔


