خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
جھنگ

جھنگ اور شورکوٹ میں تین حادثات، 12 سالہ بچہ جاں بحق، کنویں میں گرنے والا شہری بحفاظت نکال لیا گیا، دو مزدور زخمی

جھنگ: ضلع جھنگ اور شورکوٹ میں مختلف حادثات کے دوران ایک 12 سالہ بچہ جاں بحق، دو مزدور زخمی جبکہ 30 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے 45 سالہ شہری کو ریسکیو 1122 نے…

جھنگ اور شورکوٹ میں تین حادثات، 12 سالہ بچہ جاں بحق، کنویں میں گرنے والا شہری بحفاظت نکال لیا گیا، دو مزدور زخمی

جھنگ: ضلع جھنگ اور شورکوٹ میں مختلف حادثات کے دوران ایک 12 سالہ بچہ جاں بحق، دو مزدور زخمی جبکہ 30 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے 45 سالہ شہری کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں واقعات میں فوری کارروائیاں کرتے ہوئے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اڈا سید آباد، چک نمبر 253 فیصل آباد روڈ پر پاؤں پھسلنے سے 45 سالہ امداد حسین ولد ریاض تقریباً 30 فٹ گہرے کنویں میں جا گرا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جدید آلات کی مدد سے شہری کو بحفاظت باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

دوسرے واقعے میں شورکوٹ کے علاقے قائم بھروانہ، وریام چوک ملتان روڈ پر تیز رفتار 22 ویلر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 12 سالہ دائم رضا ولد محمد رمضان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچے کو مردہ پایا اور لاش پولیس کی نگرانی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دی۔

تیسرے واقعے میں جھنگ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ڈاکٹر ریاض ڈب ہسپتال کے سامنے زیر تعمیر مکان کی چھت پر ٹی آر گارڈر رکھتے ہوئے چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں دو مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں مزدوروں کو ملبے سے باہر نکالا، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

زخمی مزدوروں کی شناخت 23 سالہ اشفاق ولد احمد اور 32 سالہ عرفان ولد احمد، سکنہ بستی صدیق آباد، شوگر مل روڈ جھنگ کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے اشفاق کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا، جبکہ عرفان کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں