728 x 90

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک منعقد ہوا،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک منعقد ہوا،

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی و عوامی سہولت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی و عوامی سہولت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے پر زور دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بیوٹیفکیشن اسکیموں پر جاری کام کی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اورمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولت کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام اور واسا کی جانب سے جاری سیوریج و صفائی آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ افسران کو ہدایت کی گئی کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور صفائی کے عمل کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔مزید برآں ای بر پورٹل پر زیر التوا درخواستوں کو فوری نمٹانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ افسران اس حوالے سے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos