زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی اقدامات سمیت پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ پیرا فورس کی جانب سے بازاروں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی
زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی اقدامات سمیت پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ پیرا فورس کی جانب سے بازاروں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی اقدامات، پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی اورپیرا فورس کی تجاوزات کے خلاف کارروائیوں پر بھی بریفنگ لی گئی اور اس ضمن میں تیز رفتار اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ہدایات جاری کیں کہ افسران پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔ پیرافورس تجاوزات کے سدباب کے لیے فیلڈ میں متحرک رہ کر کارروائیاں جاری رکھیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے فوری حل اور ان کی بحالی کے عمل کو ہر ممکن سہولیات اور وسائل کے ساتھ تیز رفتاری سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک ریلیف سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *