خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاسائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
جھنگ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی اقدامات سمیت پرائس مجسٹریٹس پر جائزہ اجلاس

زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی اقدامات سمیت پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ پیرا فورس…

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی اقدامات سمیت پرائس مجسٹریٹس پر جائزہ اجلاس

زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی اقدامات سمیت پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ پیرا فورس کی جانب سے بازاروں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی اقدامات، پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی اورپیرا فورس کی تجاوزات کے خلاف کارروائیوں پر بھی بریفنگ لی گئی اور اس ضمن میں تیز رفتار اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ہدایات جاری کیں کہ افسران پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔ پیرافورس تجاوزات کے سدباب کے لیے فیلڈ میں متحرک رہ کر کارروائیاں جاری رکھیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے فوری حل اور ان کی بحالی کے عمل کو ہر ممکن سہولیات اور وسائل کے ساتھ تیز رفتاری سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک ریلیف سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں