خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
تاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیاوزیراعظم کا کمزور معیشتوں کے لیے گرانٹ پر مبنی مالی معاونت اور موسمیاتی فنڈز میں اضافے پر زورڈی ٹی او جھنگ مسعود احمد کی ایچ ٹی وی اور کمرشل ٹریکٹر لائسنس کے امیدواروں کو بریفنگجھنگ میں ریسکیو 1122 کے CERT سکلز مقابلے، چاروں تحصیلوں کی ٹیموں کی شرکتجھنگ پولیس کے تفتیشی افسران کی جنسی جرائم کی تفتیش پر خصوصی تربیتی ورکشاپجھنگ پولیس کی کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 20 ملزمان گرفتار
جھنگ

جھنگ میں ریسکیو 1122 کے CERT سکلز مقابلے، چاروں تحصیلوں کی ٹیموں کی شرکت

جھنگ: ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام اسپورٹس کمپلیکس جھنگ میں انٹرا ڈسٹرکٹ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز (CERT) سکلز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں کی تربیت یافتہ کمیونٹی…

جھنگ میں ریسکیو 1122 کے CERT سکلز مقابلے، چاروں تحصیلوں کی ٹیموں کی شرکت

جھنگ: ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام اسپورٹس کمپلیکس جھنگ میں انٹرا ڈسٹرکٹ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز (CERT) سکلز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں کی تربیت یافتہ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلوں کا انعقاد سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کی زیر نگرانی کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمن تھے، جن کی آمد پر ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر، ضلعی انتظامیہ کے افسران، سماجی و عوامی شخصیات، سول سوسائٹی اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

مقابلوں کے دوران چاروں تحصیلوں کی ٹیموں نے فائر ریسکیو، واٹر ریسکیو اور ٹراما ریسکیو کے عملی مظاہرے پیش کیے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت فیصلہ سازی، باہمی تعاون اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں کے ذریعے رضاکاروں کی عملی تربیت اور ہنگامی صورتحال میں ان کی کارکردگی جانچنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد کمیونٹی رضاکاروں کی استعداد کار میں اضافہ اور انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ رضاکار کسی بھی حادثے یا ناگہانی صورتحال میں ابتدائی امدادی کارروائیوں کے ذریعے قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مقابلوں کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیم کو ٹرافی دی گئی، جو آئندہ ہیڈکوارٹر لیول کے مقابلوں میں ضلع جھنگ کی نمائندگی کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور تمام شریک ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔

ریسکیو 1122 جھنگ کے مطابق کمیونٹی سیفٹی، رضاکارانہ تربیت اور عوامی تحفظ کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں