جھنگ پولیس کے تفتیشی افسران کی جنسی جرائم کی تفتیش پر خصوصی تربیتی ورکشاپ
جھنگ: جنسی جرائم کے مقدمات کی مؤثر تفتیش اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے جھنگ پولیس کے تفتیشی افسران کی خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع…
جھنگ: جنسی جرائم کے مقدمات کی مؤثر تفتیش اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے جھنگ پولیس کے تفتیشی افسران کی خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر بھی موجود تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سجیلہ نذیر نے تفتیشی افسران کو جنسی جرائم کے مقدمات کی تفتیش کے جدید تقاضوں، قانونی پہلوؤں اور پیشہ ورانہ طریقہ کار کے حوالے سے خصوصی رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر تفتیشی افسران کو بتایا گیا کہ جنسی جرائم کے مقدمات میں شواہد کی اہمیت، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور تفتیش کے معیاری طریقہ کار کو اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ مقدمات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے اور ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جا سکے۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور انہیں سزائیں دلوانے کے لیے معیاری اور مؤثر تفتیش ناگزیر ہے۔ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


