اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگا
انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا اے سی سی ایشیا کپ دو ہزار چھبیس آج عمان میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ملائیشیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان مسقط میں…

انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا اے سی سی ایشیا کپ دو ہزار چھبیس آج عمان میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ملائیشیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان مسقط میں کھیلا جائے گا۔
دفاعی چمپئن پاکستان اپنا پہلا میچ کل متحدہ عرب امارات کیخلاف کھیلے گا۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاکستان گروپ اے میں نیپال، متحدہ عرب امارات اور بھارت کے ساتھ شامل ہے۔


