728 x 90

اے پی سیال میں مختلف حادثات، دو ٹرکوں میں تصادم اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو زخمی، ایک شخص جاں بحق

اے پی سیال میں مختلف حادثات، دو ٹرکوں میں تصادم اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو زخمی، ایک شخص جاں بحق

تحصیل احمد پور سیال کے مختلف علاقوں میں لاپرواہی کے باعث پیش آنے والے تین الگ الگ واقعات میں ایک نوجوان زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تینوں واقعات کی اطلاع ملتے ہی قریبی ایمبولینسز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کی۔

پیر عبدالرحمن، مظفرگڑھ روڈ پر دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی اطلاع میں بتایا گیا کہ کراسنگ کے دوران ایک ٹرک کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 18 سالہ محمد احمد ولد محمد علی زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال منتقل کر دیا۔ زخمی کا تعلق قصور سے بتایا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ بِلہر عمرانہ، منڈی سیداں روڈ پر پیش آیا جہاں موبائل فون چارج کرتے ہوئے 28 سالہ ندیم ولد نذیر کو مبینہ طور پر بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

تیسرا اور افسوسناک واقعہ اڈہ گیل پور، احمد پور سیال میں پیش آیا جہاں گلی سے گاڑی گزارنے کے لیے بجلی کے کھمبے سے میٹر تک آنے والی تار کو کاٹ کر لپیٹتے ہوئے 36 سالہ محمد جمیل ولد محمد خورشید کو کرنٹ لگ گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اہلکار موقع پر پہنچے تو متاثرہ شخص دم توڑ چکا تھا، جس کی قریبی ڈاکٹر نے بھی موت کی تصدیق کر دی۔ لواحقین نے متوفی کی میت کو ہسپتال منتقل کروانے سے انکار کردیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تینوں واقعات میں مبینہ طور پر لاپرواہی کو وجہ قرار دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران احتیاط، بجلی کے آلات اور تاروں کے ساتھ کام کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی خطرناک اقدام سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos