بلدیہ جھنگ کے صفائی کے دعوے اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے کچرا کنڈی
گزشتہ کئی ماہ سے حکومت پنجاب کی جانب سے شہروں کی صفائی پر ایک بڑی مہم چلائی گئی اور اس کی تشہیر بھی بڑے زوردار انداز میں کی گئی ۔ اس مہم کی تشہیر…

گزشتہ کئی ماہ سے حکومت پنجاب کی جانب سے شہروں کی صفائی پر ایک بڑی مہم چلائی گئی اور اس کی تشہیر بھی بڑے زوردار انداز میں کی گئی ۔ اس مہم کی تشہیر کا سلسلہ ٹوٹتے ہی جھنگ میں صفائی کا زور ٹوٹ چکا ہے ، سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کی شہری آبادی کا ایک بڑا اورجد ید علاقہ تصور کیا جاتا ہے اس علاقے میں کچھ چھوٹے پارکس، کالجز،کئی اسکولز،سوشل سیکورٹی ہسپتال ، تھانہ اور کئی دیگرچھوٹے بڑے سرکاری اداروں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ سیٹلائٹ کا اے بلاک اس علاقے کا سب بڑا بلاک ہے جس میں 12 سو زائد چھوٹے بڑے گھر ہیں۔ ہاکی گراؤنڈ کے پاس جہاں پر ایک میونسپل ڈسپنسری بھی موجود ہے ایک بڑی کچرا کنڈی کا منظر پیش کرتا ہوا نظر آتاہے یہاں پر اگر چہ کچرے کے لئے کنٹینر بھی رکھے گئے لیکن شاید ان کا صاف کرنے کا عمل بھی کئی روز بعد ہی کیا جاتا اسی کے ساتھ ایک بہت بڑا خالی پلاٹ بھی موجود ہے جہاں پر گندہ پانی کسی جوہڑ کی شکل اختیارکر چکا ہے ۔ یہ حال صرف اس علاقے کا ہی نہیں ہے بلکہ زیڈ بلاک اور بی بلاک کی حالت بھی کچھ مختلف نہیں ہے ۔ دوسری جانب اگر بلدیہ جھنگ کی بات کی جائے تو افسران بالا صفائی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ۔شہری کا کہنا ہے کہ شہر بھر ہونے والی صفائی مہم صرف چند دن تک ہی جاری رہتی اس کے بعد یہ سلسلہ مفقود ہوجاتا ہے ۔ شہرکی صفائی کے مہم صرف اشتہاری مہم اور سرکاری سوشل میڈیا تک ہی محدود نہیں رہنی چاہئے بلکہ اس کے لئے مستقل بنیادوں پر ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔


