728 x 90

بی آئی ایس پی ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹس پر منتقل ہوں گی، روبینہ خالد

بی آئی ایس پی ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹس پر منتقل ہوں گی، روبینہ خالد

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت کی جانے والی ادائیگیوں کو آئندہ ماہ سے براہِ راست ڈیجیٹل والٹس پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 لاکھ سے زائد خواتین کو مفت

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت کی جانے والی ادائیگیوں کو آئندہ ماہ سے براہِ راست ڈیجیٹل والٹس پر منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 لاکھ سے زائد خواتین کو مفت موبائل سمز فراہم کی جا چکی ہیں۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت اور احتساب اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوبارہ تصدیق کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صرف مستحق افراد ہی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

روبینہ خالد نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام سے ایک کروڑ سے زائد خاندان مستفید ہو رہے ہیں جبکہ بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ بچوں کو وظائف دیے جا رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos