728 x 90

تین ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں تعلیمی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں، کنور محمد علی

تین ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں تعلیمی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں، کنور محمد علی

پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن جھنگ کے چیئرمین کنور محمد علی نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے گرمیوں کی تین ماہ کی چھٹیوں کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی طویل تعطیلات طلبہ کے تعلیمی مستقبل پر منفی اثرات مرتب کریں گی۔ اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ

پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن جھنگ کے چیئرمین کنور محمد علی نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے گرمیوں کی تین ماہ کی چھٹیوں کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی طویل تعطیلات طلبہ کے تعلیمی مستقبل پر منفی اثرات مرتب کریں گی۔ اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے ہی تعلیمی نظام مختلف مسائل اور تعلیمی سیشن میں تعطل کا شکار رہا ہے، ایسے میں تین ماہ کی مسلسل چھٹیاں بچوں کی پڑھائی، ذہنی نشوونما اور تعلیمی تسلسل کو شدید متاثر کریں گی۔
کنور محمد علی نے کہا کہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی بڑی تعداد کا تعلق متوسط اور غریب طبقے سے ہے جہاں والدین بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں۔ طویل تعطیلات کے دوران بچے موبائل فون اور غیر نصابی سرگرمیوں میں زیادہ وقت ضائع کرتے ہیں جس سے ان کی تعلیمی دلچسپی متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دورانیے پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں کم کیا جائے اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے سکولوں میں سمر کیمپ، مختصر تعلیمی ورکشاپس، سپورٹس و تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ بچے مثبت ماحول میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
چیئرمین پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں اور اگر مناسب ایس او پیز دیے جائیں تو محدود اوقات میں سمر کیمپ باآسانی چلائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم سے اپیل کی کہ طلبہ کے بہتر تعلیمی مفاد میں اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos